شہبازشریف نے بہاولپور میں پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی منظوری دیدی

 لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے بہاولپور میں پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (PGMI) قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری صحت پنجاب نے پی جی ایم آئی بہاولپور کے قیام کے سلسلے میں ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مذکورہ کمیٹی 2013-14 ءکے تعلیمی سال تک پی جی ایم آئی بہاولپور کو فنکشنل کرنے کے لئے قابل عمل ورک پلان تیار کرے گی۔ اس سلسلے میں سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے جو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اس کے کنوینئر پرنسپل پی جی ایم آئی /ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ ہوں گے جبکہ ممبران میں قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے پرنسپل خواجہ ہارون خورشید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پروفیسر محمود شوکت اور چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت پنجاب عبدالحق بھٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تکنیکی معاونت کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...