”فضل کریم اور حنیف طیب نظریاتی مقاصد ذاتیات کیلئے استعمال کر رہے ہیں“

Dec 12, 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے قائم مقا م چئےرمےن پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے کہا کہ کرپشن اور ذاتےات کی سےاست کو ہمےشہ کے لےے دفن کردےا جائے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد، راولپنڈی اور جہلم کے تنظےمی دورے سے واپسی پر مرکزی دفتر سنی اتحاد کونسل فےصل ٹاﺅن مےں اےک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر مرکزی جمعےت علماءپاکستان کے سےکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنما ڈاکٹر وحےد سرور بٹر اور مصطفائی تحرےک کے ملک شےر زمان کھوکھر بھی موجود تھے۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کرےم اور حاجی حنےف طےب ان نظرےاتی مقاصد کو محض اپنی ذاتی سےاست اور ذاتی مفادات کے لےے استعمال کرکے مقدس مشن سے بےوفائی کر رہے ہےں اور سابق چئےرمےن سنی اتحاد کونسل حاجی فضل کرےم سنی اتحاد کونسل کی بنےادی رکنےت ختم ہونے کے باوجود سنی اتحاد کونسل کا نام استعمال کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بزرگوں خواجہ قمرالدےن سےالوی، علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار نےازی کی جدوجہد کو داغدار نہےں ہونے دےں گے۔ صاحبزادہ فضل کرےم اور حاجی حنےف طےب نے مسلم لےگ (ق) سے اتحاد کرکے سنی اتحاد کونسل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاےا لےکن تارےخ گواہ ہے جو لٹےروں کا ساتھ دےتا ہے تارےخ اسے نشان عبرت بنادےتی ہے۔

مزیدخبریں