شیخوپورہ: محکمہ تعلیم نے زندہ خاتون ٹیچر کو مردہ ظاہر کرکے اسکی تنخواہ بند کردی

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) محکمہ تعلیم شیخوپورہ نے زند ہ خاتون ٹیچر کو مردہ ظاہر کرکے اس کی تنخواہ بند کر دی اور اس کی ہم نام مردہ خاتون ٹیچر کو زندہ ظاہر کرکے اس کی تنخواہ قومی خزانے سے نکلوانے کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری رکھا ہوا ہے۔ مردہ ظاہر کی جانے والی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ وار مانانوالہ کی خاتون ٹیچر شمیم اختر گھر میں چولہا ٹھنڈا پڑ جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر میں پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ کے شمیم اختر کی درخواست پر سختی سے نوٹس لینے پر اس بارے میں ڈی سی او نے اس فراڈ کی انکوائری پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایچ آر ایم کو انکوائری کرنے پر مامور کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...