سیکس سکینڈل: آئی ایم ایف کے سابق سربراہ سٹراس کہان نے الزام لگانے والی ملازمہ سے سمجھوتہ کر لیا

نیویارک (بی بی سی) عالمی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ ڈومینیک سٹراس کہان ہوٹل کی ا±س ملازمہ کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں جس نے ا±ن پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ 2011ء میں نیویارک میں اس وقت مسٹر کہان کو حراست میں لے لیا گیا تھا جب 33 سالہ ڈیلو نے کہا تھا کہ کہان نے ہوٹل کے کمرے میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ اس واقعے کے بعد مسٹر کہان کی ساکھ کو نقصان پہنچا تھا اور خیال ہے کہ اس وجہ سے ان کے فرانس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات بھی متاثر ہوئے۔ نیویارک سٹیٹ سپریم کورٹ کے جسٹس ڈگلس میک کیون نے پیر کو اعلان کیا کہ طویل مذاکرات کے بعد دونوں فریق سمجھوتے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن