ٹوکیو (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں موجود مسیحی برادری کرسمس کے جشن میں مصروف ہے وہیں جاپان کے پینگوئنز بھی اس سلسلے میں کسی سے کم نہیں۔ ٹوکیو کے ایک مقامی پارک میں سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے 6ننھے پینگوئنز نے منفرد ٹوپیاں اور رنگ برنگے لباس پہن کر سانتا کلاز کے ساتھ ناصرف چہل قدمی کی بلکہ سانتا کے مدد گار کی حیثیت سے کرسمس لائٹس بھی روشن کیں۔