تحریک انصاف میں ”بائی فورس“ نہیں بائی چوائس آیا، شاہ محمود قریشی کی دوسری پارٹی میں جانے کے سوال پر وضاحت

 ملتان (نمائندہ نوائے وقت) عمران خان کی ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ماحول اس وقت سنجیدہ ہو گیا جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ سکندر بوسن اور مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کی بڑی شخصیات کی دوسری جماعتوں میں جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس کے جواب میں عمران خان نے سخت لہجہ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بڑے بڑے ناموں کی نہیں بلکہ نظریاتی کارکنوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مائیک لیکر کہا کہ وہ آخری بار بتانا چاہتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف میں ”بائی فورس“ نہیں بلکہ ”بائی چوائس“ آئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...