امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

کویت جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھاکہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے افغانستان اوروہاں  موجود اتحادی افواج کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کی سرگرمیاں محدود کرنے کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ تاہم پاکستان کواس سلسلے میں ٹھوس عملی اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔ امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کواپنی سرزمین پرمبینہ طورپرموجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے امریکہ سے مزید تعاون کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن