آج بارہ دسمبر سن دوہزار بارہ ہے، یعنی کلینڈر پر نظر ڈالیں تو تین بار بارہ کا ہندسہ ہی نظر آئے گا۔ ایسی تاریخ اب اٹھاسی سال کے بعد آئے گی.

Dec 12, 2012 | 09:47

بارہ دسمبر دوہزار بارہ کو صدیوں بعد آنے والی انوکھی گھڑی کئی لوگوں کے لئے یادگار بنے گی، اس منفرد تاریخ پر دنیا بھر میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں جڑ جائیں گے، امریکہ، جرمنی، کینیڈا، ہالینڈ، بھارت سمیت دنیا بھر میں اس تاریخ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔،اس تاریخ کی مناسبت سے آج کے کیلنڈر پر نظر ڈالیں تو بڑے ہی زبردست نمبرز سامنے آتے ہیں اور وہ ہیں  ۔ ۔ ۔ ۔ تین بار بارہ۔۔۔۔۔۔ یعنی سال کا آخری اور بارھواں مہینہ ، بارہ تاریخ اور سال بھی  دو ہزار بارہ ۔   ماہرین ریاضیات و فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ بہت دلچسپ نمبرز ہیں  اور اس طرح کے ایک جیسے نمبرز کلینڈرز پر آپ اٹھاسی سال بعد دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ آج یعنی بارہ دسمبر کو ہی پاکستان کی مقبول ترین شخصیت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سالگرہ بھی ہے۔

مزیدخبریں