پولیس کے مطابق ڈاکٹرعاشق سلیم پشاورمیں چارروزہ میٹنگ میں شرکت کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان واپس جارہے تھےکہ کوہاٹ کےقریب لاپتہ ہوگئے، ڈاکٹرعاشق سرکاری گاڑی میں سوارتھے، اس دوران ڈرائیورجاوید اورڈسپنسرعطاء اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ڈاکٹرعاشق سے آخری بار رابطہ گزشتہ رات آٹھ بجے ہوا تھا اسکے بعد سے اب تک انکا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ اور بنوں میں بھی اطلاع کردی گئی ہے اور وہاں بھی انکی تلاش جاری ہے۔