ڈاکٹروں کے مسلسل اغواء کے باعث ہڑتال 56روز بھی جاری۔ حکومت اور پی ایم اے کی جانب سے جاری سرد مہری کی وجہ سے غریب مریض رلنے لگے ہیں۔

Dec 12, 2012 | 11:42

ڈاکٹروں کے مسلسل اغواء کے باعث ہڑتال 56روز بھی جاری ہے۔ حکومت اور پی ایم اے کی جانب سے جاری سرد مہری کی وجہ سے غریب مریض رلنے لگے ہیں۔ کوئٹہ میں گذشتہ 6 ماہ میں پہلا ڈاکٹر دن محمد جولائی دوسراغلام رسول گست تیسرا محمد سعید کان نومبر میں اور چوتھا ڈاکٹرعبدالعزیز دو روز قبل اغواءہوا۔ ڈاکٹرزکے مسلسل اغواء اور انکی تاوان کے عوض بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں ۔ جسکا خمیازہ مریض بھگت رہے ہیں ۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ ہزاروں مریض جو پرآئیویٹ علاج نہیں کروا سکتے علاج کے لئے آتے ہیں ۔ لیکن ان سب کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔ اب تو مریض بھی حکومت سے مطالبہ کرنے لگے ہیں کہ ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کیاجائے تاکہ انہیں اس اذیت سے نجات مل سکے۔ پی ایم اے کا کہناہے کہ جب تک حکومت انہیں تحفظ ، تاوان میں اداکی جانے والی رقم ،ان کے خلاف درج مقدمات واپس اور مغوی ڈاکٹرکو بازیاب نہیں کراتی ہڑتال جاری رہے گی ۔

مزیدخبریں