کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری, ہڑتال کے باعث برآمدی اور درآمدگی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل۔

Dec 12, 2012 | 14:18

قومی شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی لوٹ مار اور ہائی ویز پولیس کے بُرے برتاؤ کےخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال گیارہوں روز میں داخل ہوگئی ہے، ہڑتال کی وجہ سے بین الصوبائی اور اندرون سندھ سامان کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ گڈزٹرانسپورٹ کے عہدیداروں، ٹرک ڈرائیوروں اور ورکروں کا احتجاجی جلسہ ماری پور ٹرک اڈے میں منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، ہمارے احتجاج کے باوجود حکومتی عہدیداروں کی کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس موقع پر وقت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے جوائنٹ سیکریٹری سید نور شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات مکمل جائز ہیں، ہم مذاکرات کےلئے کہیں نہیں جائیں گے حکومت کے نمائندے یہاں پر آئے اور ہم سے مزاکرات کرے۔

مزیدخبریں