سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایس ای سی پی کے حکام نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران سینیٹرحاجی عدیل نے ایس ای سی پی کی کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے اسے غیرفعال ادارہ قراردیا ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نسرین جلیل نے ادارے کے سربراہ محمد علی کے تقررپرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تقرری کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔ کمیٹی نے دوہزارآٹھ کے کراچی سٹاک ایکسچینج کے بحران پربھی تحفظات کا اظہارکیا۔ اجلاس کے بعد وزیرمملکت خزانہ سلیم مانڈوی والا نے گفتگو کے دوران کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کو ریگولرائزکرنے کے حوالے سے امریکہ سے بات چیت جاری ہے، جنوری کے بعد اس حوالے سے پیشرفت کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس ایف کو نئی تحریری شکل میں لانا چاہتے ہیں اورامریکہ سے ساٹھ کروڑ ڈا لرکا مطالبہ بھی کیا ہے۔
سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن نے کراچی سٹاک ایکسچینج دوہزارآٹھ کی تحقیقاتی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
Dec 12, 2012 | 15:21