ایران کے ماہرین اوربین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا وفد کل تہران میں مزاکرات کررہا ہے۔ مذاکرات کا مقصد، ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق موضوعات کے حل کی منظم راہیں تلاش کرنا ہے۔

ایران کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاؤالدین بروجردی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جلد مستقبل میں اپنے آرکیوایک سوسترڈرون طیارے تیارکرے گا، انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے مکمل کیا جائے گا۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل نے حال ہی میں توقع ظاہرکی ہے کہ ایران بین الاقوامی ادارے کو تحقیقات کیلئے پارچن ملٹری کمپلیکس تک رسائی دے گا۔ علاؤالدین کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کو اس قسم کی کوئی بھی درخواست کرنے سے پہلے ایران کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنسی پارچن کمپلیکس تک رسائی بھی مانگے اورپابندیاں بھی لگائیں، ایسا کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن