کسی جماعت سے اتحاد کرنے کے بجائے بڑے مگرمچھوں کا اکیلے مقابلہ کرکے دکھاوں گا۔ عمران خان

شیرشاہ ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوموں کواپنی تقدیرخود بدلنےکا ایک موقع ضرورملتا ہے۔ قدرت نے پاکستانی قوم کواب یہ سنہری موقع دیا ہے کہ وہ قومی اورعوامی دولت لوٹنے والوں سے نجات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے جس میں لٹیروں کا پیسہ عوام پرخرچ کیا جائےگا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اقتدارمیں آکرچوری اورڈاکے کی سیاست ہمشہ کیلئے ختم کردینگے، تحریک انصاف کا سونامی تمام لٹیروں کوبہالے جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن