سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا کا اسامہ کی ہلاکت کی تفصیلات لیک کرنے کا انکشاف

سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا کا اسامہ کی ہلاکت کی تفصیلات لیک کرنے کا انکشاف

Dec 12, 2013

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی خفیہ ادارے سی آئی آے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا کی جانب سے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خفیہ معلومات زیرو ڈارک تھرٹی کے فلم میکر کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کی جانب سے 200 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی کے مصنف مارک بوال کو اسامہ کی ہلاکت کی خفیہ معلومات فراہم کیں۔ دستاویزات کے مطابق لیون پنیٹا نے یہ معلومات سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں زیرو ڈارک تھرٹی کے مصنف کو دی تھیں۔ دوسری جانب لیون پنیٹا نے کہا کہ جس وقت وہ سی آئی آے ہیڈ کوارٹر میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے تو زیرو ڈارک تھرٹی کا مصنف مارک بوال بھی کمرے میں موجود تھا لیکن وہ اس کی موجودگی سے بے خبر تھے جس کی وجہ سے معلومات اس تک پہنچ گئیں۔
اسامہ ہلاک

مزیدخبریں