جی ایس پی سٹیٹس ٹیکسٹائل صنعت کیلئے اہم سنگ میل ہے: گورنر پنجاب

Dec 12, 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر)یورپی منڈیوں میں پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات کو جی ایس پی سٹیٹس کے حصول کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورجو  اِن دنوں یورپ کے دورے پر ہیں اور اس اہم سٹیٹس کے حصول کے لیے موثر لابنگ کر رہے ہیں اس ضمن میں گذشتہ رات انہو ںنے جرمنی میں یورپی یونین کے نمائندوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں - گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں ڈیوڈ مارٹن، سجاد کریم، گلینس ول موٹ  ،  تیموتے کرتھ ہوپ ،کرسٹو فر فجلین اور بیرونس سارہ لوڈفولڈ د یگر شامل ہیں -اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں جی ایس پی سٹیس کا حصول پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ ان کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کو پہلے مرحلے میں کامیابی ملی اور توقع ہے کہ حتمی مرحلے میں بھی یورپی پارلیمنٹ پاکستان کو جی ایس پلس سٹیٹس دینے پر آمادہ ہو جائے گی-

مزیدخبریں