اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمے کے ٹرائل کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایک ٹیم پراسیکیوشن اور دوسری آئینی ٹیم تشکیل دی گئی۔ وزارت داخلہ نے دس رکنی استغاثہ ٹیم اور گیارہ وکلاء پر مشتمل قانونی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی ناصر الدین خان اور آئینی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر طارق حسن کریں گے جبکہ دونوں ٹیمیں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اکرم شیخ کی سربراہی میں کام کریں گی۔ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف نے بھی مقدمے سے نمٹنے کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی شریف الدین پیرزادہ کریں گے۔