منی لانڈرنگ ہو یا سڑک پر کسی کا قتل برطانوی پولیس ہار نہیں مانتی: ایڈم تھامسن

Dec 12, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نہیں پتہ منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کس سمت جا رہی ہیں۔ برطانوی عوام جانتے ہیں قانون کی بالادستی سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس ہو یا برطانیہ کی سڑک پر کسی کا قتل ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ برطانوی پولیس ہار مان لے۔ امید ہے سکاٹ لینڈ یارڈ الزامات سامنے لاکر مقدمہ عدالت میں لیکر جائیگی۔ برطانوی پولیس خودمختار ہے، حکومت کے زیراثر نہیں، انتقال اقتدارکے عمل پر عالمی برادری پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ امید ہے یہ حکومت بھی اپنے پانچ سال پورے کرے گی، پاکستان میں سیاسی شورش کو اب ختم ہوجانا چاہئے۔ سب سے بڑا چیلنج پرتشدد انتہاپسندی کا ہے۔ پاکستانی قوم حیران کن طور پر باہمت ہے اس نے خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مزیدخبریں