متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دئیے

کراچی (این این آئی) رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دئیے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ارکان کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی  میں پارٹی کی نمائندگی بھی کریں گے۔ نگراں لندن رابطہ کمیٹی میں اظہار احمد خان، ایوب شیخ اور ڈاکٹر سلیم دانش کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ نگراں رابطہ کمیٹی پاکستان میں غازی صلاح الدین کو معاون کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل ارکان کے معافی نامے بذریعہ فیکس لندن سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ معافی نامے قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد معطل ارکان رابطہ کمیٹی کو بحال اور خدمات واپس دئیے جانے کا امکان بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...