طاہر القادری کی انجیوگرافی ہوگئی مزید ٹیسٹ ہونگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی انجیو گرافی گزشتہ روز یو ایس اے ہوسٹن میں سینٹ لیوک ہسپتال میں ہوئی۔ طاہر القادری کے ترجمان کے مطابق ان کی ایجیکشن فریکشن کی تکلیف بدستور قائم ہے اور سربراہ عوامی تحریک زیر علاج رہیں گے۔ ڈاکٹرز کا نیا پینل بھی ان کا طبی معائنہ کرے گا، ان کے مزید ٹیسٹ ہونگے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ابھی معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، انہیں مکمل آرام اور علاج کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے اور ایجیکشن فریکشن ٹھیک کرنے کیلئے ادویات میں تبدیلی کی جاسکتی ہے جس کا فیصلہ مزید ٹیسٹ رپورٹس کے آنے کے بعد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...