حافظ آباد: 3 افراد کی پولیو ٹیم سے بدتمیزی دھمکیاں، بچوں کو قطرے پلانے سے روک دیا

حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت)حافظ آباد کے نواحی گاو¿ں بچہ کہنہ میں تین افراد نے محکمہ صحت کی پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے روک دیا۔ ملزمان نے محکمہ صحت کی جانب سے مکانات کے باہر حفاظتی قطرے پلائے جانے کی مارکنگ بھی مٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ویکسینیشن ٹیم صفیہ بانو اور ممتاز نذر پولیس اہلکار کے ہمراہ بچہ کہنہ میں بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلانے گئیں جہاں نانوآنہ کے رہائشی عاشق سرور وغیرہ نے انہیں حفاظتی قطرے پلانے سے روکا اور انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے گاو¿ں سے نکال دیا۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست جمع کروا دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم سے بدتمیزی اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیو ٹیم سے بدتمیزی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...