اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ماہ رواں کے اواخر تک مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں جوڈیشل کمشن کے قیام کی صورت میں وہ ”نیو ائر“ اپنے بچوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما کا ایک حکومتی عہدیدار سے رابطہ قائم تھا اور وہ مسلسل حکومت کو مذاکرات شروع کرنے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ وفاقی حکومت ایک طے شدہ پالیسی کے تحت مذاکرات بحال کرنے میں تاخیر کرتی رہی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت جوڈیشل کمشن کے قیام پر اصولی طور پر متفق ہوجائے گی اور تحریک انصاف کو حکومتی ٹی او آر تسلیم کرنے پر دبا¶ ڈالے گی۔ایک سینئر وفاقی وزیر نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کو کنٹینرز پر تھکا دینے والی ایکسرسائز میں مصروف رکھ کر مذاکرات کی میز پر بٹھانے کے لئے آمادہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے پاس نئے فنڈز آئے ہیں لیکن دھرنا کے اخراجات ناقابل برداشت ہو رہے ہیں۔سرما کی سرد راتوں میں دھرنا جاری رکھنا عمران خان کے لئے مشکل کام ہوگیاتھا۔
عمران/ مذاکرات
عمران خان دسمبر کے آخر تک مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں: ذرائع
Dec 12, 2014