کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان ریکوڈک منصوبے سے متعلق ایک پیج پر ہیں، ریکوڈک منصوبہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کے لئے سنجیدہ مسئلہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر وکلا اور حکومتی ٹیم کی اخلاقی حمایت کے لئے بیرون ملک گیا تھا۔ ریکوڈک بلوچستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے یہ عوام کے لئے ہے۔ منصوبے سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ جس میں شفافیت نہ ہو۔ ریکوڈک کے ہر مسئلے پر صوبائی کابینہ اور اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ ریکوڈک منصوبے سے متعلقہ حقائق کو نہیں چھپایا جائے گا۔ بلوچستان کا ایک پتھر بھی فروخت نہیں کروں گا۔ فی الحال ٹیتھیان کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے معدنیاتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں چاہتے۔ کوشش ہے اس منصوبے پر جتنا جلد ممکن ہو کام شروع کیا جائے، ہمارے پاس وسائل ہیں لیکن وسائل کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔
عبدالمالک بلوچ
ریکوڈیک منصوبہ وفاقی اور بلوچستان حکومت ایک پیچ پر ہیں حقائق نہیں چھپائیں گے : عبدالمالک بلوچ
Dec 12, 2014