خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

 اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، زاہد حامد اور ایڈووکیٹ توفیق آصف کی درخواستوں کی سماعت آج (جمعہ کو) ہوگی۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر بحث کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...