الطاف بھائی رابطہ کمیٹی کی کرپشن کا کیس انکوائری کیلئے مجھے دیں: منظور وسان کی پیشکش

کراچی (این این آئی+ خصوصی رپورٹر) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے مڈٹرم الیکشن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، الطاف حسین بھائی غصہ کرتے ہیں پھر معاف کر دیتے ہیں، عمران خان کا کراچی بند کرنے کا اعلان درست نہیں، اگر عوام اُن کی کال پر خود کاروبار بند کریں تو اعتراض بھی نہیں۔ منظور وسان نے پیشکش کی کہ اگر الطاف بھائی رابطہ کمیٹی کی کرپشن کا کیس مجھے دیں تو میں انکوائری کرکے دوں گا۔ وہ جمعرات کومسلم آباد کراچی، داﺅد انجینئرنگ کالج کے عقب میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اور عمران خان کے مابین معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ الطاف بھا ئی نے اپنی تقریر میں گلیاں اور زمین فروخت کرنے کی جو بات کی اگر الطاف بھائی کہیں تو بحیثیت صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی تفتیش کروں گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیلوں میں کسی بھی قسم کی بدعنو انی کے خاتمے کے لئے ٹاسک فورس بنا رہا ہوں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ منظور وسان پی پی کے وزرا کیخلاف تحقیقات کر کے دکھائیں، اگر واقعی کرپشن کے خلاف ہیں تو وہ پیپلز پارٹی کے ان رہنماو¿ں، وزیروں، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کرکے دکھائیں جنہوں نے کرپشن کے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جو صرف کراچی ہی نہیں پورے سندھ کی زمینیں فروخت کر رہے ہیں، بلدیات سے لیکر ایجوکیشن، ایکسائز سے لیکر صحت، زراعت سے لیکرآبپاشی، کونسا ایسا صوبائی محکمہ ہے جہاں کرپشن کا بازار گرم نہ ہو۔ منظور وسان میں اگر ہمت ہے تو اپنے ان رہنماو¿ں، وزیروں، منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کر کے دکھائیں جو بھاری رقوم لے لے کر ٹرانسفر، پوسٹنگ کر رہے ہیں، وہ تحقیقات کرکے قوم کو بتا دیں کہ سندھ کے تمام محکموں میں تمام ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی لسٹیں کس ”ہاو¿س“ میں بنتی ہیں۔
منظور وسان/ اظہار الحسن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...