راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے جنرل ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں جاری پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان افغان بارڈر کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان افغان بارڈر پر روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات افغان بارڈر پر روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال
Dec 12, 2014