پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کاکہناہےکہ مذاکرات وہاں سے دوبارہ شروع ہوں جہاں سےختم ہوئےتھے،انتحابات میں دھاندلی کرنےوالوں کااحتساب ہو نا چاہیے مجرموں کو پکڑنے تک شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے،

کراچی روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ 2013کےانتخابات کی تفتیش ہوتا کہ اگلاالیکشن شفاف ہو، حقیقی جمہوریت میں حکمرانوں کا احتساب ہوتاہے،مجھےانصاف نہیں مل رہا،تمام راستےبندکردیئےگئے ہیں، مذاکرات وہاں سے دوبارہ شروع کیے جائیں جہاں سےختم ہوئےتھےتحریک انصاف کےسربراہ کاکہناتھا کہ لاہورمیں غنڈہ گردی کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی،پیچھےنہیں ہٹیں گے،چاہتےتواسلام آباد پرقبضہ کر سکتےتھےمگرپرامن رہانہوں نے کہا کہ ن لیگ بڑے براجیکٹ بنارہی ہے،لیکن ہسپتال میں دوائیاں نہیں ہیں،ن لیگ نےمیٹروبس منصوبےمیں بہت پیسہ بنایاہے، عمران خان نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں جمہوریت نہیں آسکتی

ای پیپر دی نیشن