حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا پہلا دور جمعرات کو ہوا جس میں احسن اقبال اور اسد عمر کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات سمیت کئی امور زیر بحث رہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور بھی اتوار سے شروع ہو گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہےکہ حکومتی ٹیم کے سربراہ اور پی ٹی آئی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہو گی