لندن سے جاری بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چنیسرگوٹھ میں نعمان لاسی اور قادربخش لاسی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے،ان کاکہنا تھاکہ چنیسر گوٹھ دوسرالیاری بنا ہواہے،جرائم پیشہ عناصر نےپورے علاقے کو یرغمال بنایاہواہے،ایم کیوایم کےکارکنوں اور ہمدردوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانےوالوں کےخلاف کارروائی نہ ہونااس بات کا ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ دہشت گردوں کوحکمران جماعت کی حمایت حاصل ہےالطاف حسین نے وزیراعظم، وزیرداخلہ، گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز سےمطالبہ کیاکہ کارکنوں کےقاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے