چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان کل روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا دونوں ٹیموں کے درمیان ہاکی کے مقابلوں کی تاریخ چونسٹھ سال پرانی ہے

Dec 12, 2014 | 16:51

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ہاکی میچ  انیس سو پچاس میں کھیلا گیا  جو بھارت نے ایک صفر سے جیتا دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایشین گیمز کے  سات فائنل کھیلے گئے جن میں سے چھہ پاکستان اور ایک بھارت نے جیتا ،،پاکستان اور بھارت تین اولمپک فائنلز بھی کھیل چکے ہیں جن میں دو مرتبہ گولڈ میڈل انڈیا اور ایک بار پاکستان کے نام رہاایشیا کپ میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے پاکستان نے تین فائنل اپنے نام کیے جبکہ بھارت کے حصے میں صرف ایک فتح آ سکی،بھارت اور پاکستان کے مابین اب تک ایک سو ساٹھ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے اٹھتر اور بھارت نے چون میچ جیتے اٹھائیس میچ برابری پر ختم ہوئے ،، پاکستان نے بھارت کیخلاف تین سو ستر جبکہ بھارت نے پاکستان کیخلاف تین سو سات گول کر رکھے ہیں ،،پاکستان کا پلڑہ ہاکی میں واضع طور پر بھاری نظر آ تا ہے لیکن دو ہزار دس سے لے کر اب تک کھیلے گئے میچز میں  بھارت پاکستان پر حاوی  رہا ہے،،دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ چار سال میں اٹھارہ میچ کھیلے گئے ہیں ،،جن  میں بھارت نے گیارہ  اور پاکستان نےچھہ جیتے جبکہ ایک میچ برابر ہوا،،بھارت نے اس برس اپنا واحد ایشین گیمز ٹائٹل بھی پاکستان کو ہرا کر جیتا تھا  

مزیدخبریں