گورنرہاؤس پشاورمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےوزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پشاور میں عوام کو بجلی سستی کرنے کی خوشخبری دے رہا ہوں کوشش ہوگی کہ اپنے دور حکومت میں بجلی بحران کو ختم کر دیں انھوں نے کہا کہ چین کی طرف سے کوئلے کے پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس میں کوئی قرض شامل نہیں ہے،دھرنے نہ ہوتے تو اب تک یہ منصوبے باقاعدہ شروع ہو جاتےوزیر اعظم نے کہا کہ واپڈا کے محکمے میں بےپناہ کرپشن ہے،بجلی چوری جیسے مسائل بھی ہمارے سامنے ہیں،بجلی سستی ہوگی تو مہنگائی میں کمی آئے گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگانواز شریف کہتے ہیں ان سے دھرنے کی نہیں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بات کریںنواز شریف نے کہا کہ عوام کو نیا خیبرپی کے اور نیا پاکستان بنتے نظر آنا چاہیےعوام کو ریلیف دیناترجیح ہے،کراچی لاہور موٹروے کا بہت جلد آغاز کردیا جائے گا،آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کریں گے
وزیر اعظم نواز شریف نےبجلی کی قیمت میں دو روپے بتیس پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا،کہتے ہیں عوام کو نیا خیبرپی کےاور نیا پاکستان بنتے نظر آنا چاہیے
Dec 12, 2014 | 18:59