امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تیز ہواؤں کےطوفان اور شدید بارش نے نظام زندگی درہم کردیاطوفان لاکھوں گھربجلی سے محروم اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

Dec 12, 2014 | 19:13

امریکا کےشہرسان فرانسسکو اورریڈ ووڈ سٹی سمیت ریاست کیلی فورنیا کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی پھیلا دی،،  کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے،، جس کے باعث لاکھوں گھروں میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوگیا،،شدید بارش کے بعد سڑکوں پر بعض مقامات پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،،طوفان کے باعث سان فرانسسکو ائیر پورٹ پر دو سو چالیس پروازوں کو منسوخ کردیا گیا،، جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں،، جس کے باعث ہزاروں مسافر ائیر پورٹ پر پھنس گئے،محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا یہ طوفان اب مغربی ساحلی علاقوں سے جنوب  کی طرف بڑھ گیا ہے،

مزیدخبریں