دادو (آئی این پی+آن لائن) دادو کی تحصیل جوہی میں گورکھ ہل سٹیشن کے قریب جھونپڑی میں آلگ لگنے سے میاں بیوی اور 7 بچے زندہ جل گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل جوہی سے 40 کلو میٹر دور تفریحی مقام گورکھ ہل سٹیشن کے مقام پر شدید سردی سے بچنے کیلئے جھونپٹری میں قیام پذیر ایک خاندان نے آگ جلائی اور سو گئیمگر آگ نے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں سوئے تمام افراد جل کر کوئلہ بن گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جھنڈو آل خانی، ان کی بیوی شریفاں، بیٹیاں مومل، زرینہ، سکینہ اور بیٹے وارث، پہلوان، برکت کے ناموں سے ہوئی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دادو کے علاقے گورکھ ہل سٹیشن کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔