گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری، شدید سردی سے چمن میں 2 افراد جاں بحق

لاہور + کوئٹہ (ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، شانگلہ اور مری میں برف باری جاری ہے، سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔ بالائی علاقوں میں برفباری ، بارش ، میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں، دھند سے سردی اور بھی زیادہ بڑھ گئی۔ گلگت بلتستان میں شانگلہ اور غذرسمیت دیگر شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔استور میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے برف پڑرہی ،بلندیوں پر تین فٹ اور میدانی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف جمع ہوگئی ۔مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران ، کاغان اور شوگران میں مختلف مقامات پر دو فٹ سے زائد برف پڑ ی جبکہ مری میں وقفے وقفے سے جاری برف باری نے موسم کو اور سرد کردیا ۔وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ دوسری طرف لاہور موٹروے اور نیشنل ہائی وے پردھند کے باعث متعدد مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی۔ گزشتہ رات ہونے والی بوندا باندی سے لاہور شہر میں دھند چھٹ گئی جس کے باعث موٹروے اور نیشنل ہائی وے ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور کے بیشتر مقامات پر دھند کا راج تاحال قائم رہا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔ اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ابوظہبی سے آنے والی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔دوسری طرف چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں شدید سردی کے باعث 2 افراد اور 80 سے زائد بیل اور بھینسیں ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...