ٹوبہ ٹےک سنگھ (نامہ نگار) رفےقی اےئربےس پر ممکنہ حملہ کے پےش نظر اےئر بےس کے گردونواح مےں حساس اداروں اور پولےس نے مشترکہ سرچ آپرےشن کر کے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر علی چودھری عرف ارسلان عرف حذےفہ، شعےب چےمہ عرف علی منےب سابق انڈےن القاعدہ احمد فاروق گروپ، لشکر جھنگوی کی مدد سے رفےقی اےئربےس پاک فضائےہ پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کے بعد حساس اداروں اور پولےس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دےا ہے۔ حساس اداروں اور پولےس کی طرف سے رفےقی اےئربےس کے گرد و نواح کے دےہاتوں چک نمبر 326گ ب، چک نمبر 327گ ب اور چک نمبر 328گ ب کی اضافی آبادےوں سمےت دےگر اضافی آبادےوں مےں ےہ سرچ آپرےشن تاحال جاری ہے۔