لندن(اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں جاری مہاجرین کے موجودہ بحران کے باعث برطانوی شہری آئندہ ریفرنڈم کے دوران برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ برطانوی جریدے ’سپیکٹیٹر‘ کو انٹرویو میں کیمرون نے کہا کہ یورپ میں جاری پناہ گزےنوں کے بحران پر برطانوی شہریوں کا فوری ردعمل ہو سکتا ہے کیو نکہ ان کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2017 کے اختتام پر برطانیہ میں یورپی یونین سے نکل جانے یا رکنیت برقرار رکھنے پر ریفرنڈم ہو رہا ہے۔
کیمرون
مہاجرین کا بحران: برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو سکتا ہے: ڈیوڈ کیمر ون
Dec 12, 2015