کولکتہ (اے ایف پی) کولکتہ میں عدالت نے ایک خاتون سے چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کرنے کے 3 ملزموں کو 10 برس قید کی سزا سنا دی۔ سوزیٹ جورڈن جو 2 بچوں کی ماں تھی کو 2012ءمیں ناصر خان، رومان خان، سومیت بجاج اور انکے ساتھیوں نے نائٹ کلب سے گھر جانے کی لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھایا اور اس سے زیادتی کی بعد میں چلتی گاڑی سے اُسے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ خاتون نے اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی پر میڈیا میں آواز اٹھائی اور عوامی احتجاج کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی تب ملزم پکڑے گئے۔ سوزیٹ جین کا اس برس کے اوائل میں انتقال ہو گیا تھا۔
بھارت قید