پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ساتھی پر پولیس تشدد کیخلاف خواجہ سرا ایکشن میں آ گئے اور بڑی تعداد میں خواجہ سرا احتجاج کرتے ہوئے تھانہ بھانہ ماڑی پہنچ گئے اور ساتھی پر تشدد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دی تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر خواجہ سرا مشتعل ہو گئے اور انہوں نے تھانے میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے انکے ساتھی پر تشدد کیوں کیا، اسکی ایف آئی آر درج کی جائے۔
خواجہ سرا/ احتجاج