چک جھمرہ: ٹریکٹر ٹرالی پھاٹک کے درمیان خراب، ٹرین ڈرائیور نے بروقت بریک لگا کر گاڑی کو بڑے حادثے سے بچا لیا

Dec 12, 2015

چک جھمرہ (نامہ نگار) قراقرم ایکسپریس کے ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹرالی چک نمبر 187ر ب کچا جھمرہ سے بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ سے گزر رہی تھی کہ لائن پر اسکا انجن بند ہوگیا اور ٹرین کو آتا دیکھ کر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم ٹرین کے ڈرائیور نے ٹرالی کو لائن کے اوپر کھڑے دیکھ کر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر گاڑی کو روک لیا اس طرح ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

ٹرین ڈرائیور/ حاضر دماغی

مزیدخبریں