حضور نے رحمت اللعالمین بن کر کفر الحاد کا خاتمہ کیا‘ صاحبزادہ زبیر

حیدرآباد(نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کا اعلیٰ سطحی اجلاس ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی صدر جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کی زیر صدارت رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرا ٓبادمیں ہواجس میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے پروگراموں اور جلوس کی گزر گاہوں ،سیکورٹی اور صحت و صفائی کے انتظامات سمیت ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ناقص انتظامات ،پیچ ورک کے کاموں کی سست روی اور ضلعی انتظامیہ ،بلدیہ کے غیر سنجیدہ روئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا11دسمبر اتوار رات9بجے مدینہ مسجد رشی گھاٹ سے میلاد ریلی نکالی قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر قیادت نکالی جائے گی جو مدینہ مسجد رشی گھاٹ سے نور محل چوک ،پھلیلی پل ،مدرسہ غوثیہ رضویہ امید علی روڈ ،ڈومنوا چوک،ٹمبر مارکیٹ سخی پیر روڈ ،مارکیٹ چوک،تلک چہاری ،اسٹیشن روڈ ،قادری مسجد،کوہ نور چوک ،ہوم اسٹیٹ ہال ،پکہ قلعہ،گرونگر ،فقیر کا پڑ،پنجرہ پول ،پاکستانی چوک ،پھلیلی پل سے مدینہ مسجد سرے گھاٹ پر اختتتام پذید ہوگاجس سے قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر خطاب فرمائیں گے جبکہ 12دسمبر12ربیع الاول شریف کو مرکزی میلاد ریلی جمعیت علماءپاکستان کی جانب سے تکونیہ مسجد احمد رضا چوک سےبروز پیربعد نمازظہر2بجے جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زید قیادت نکالی جائے گی جس میں شہر بھر سےنکالے جانے والے 500سے زائد چوک ضم ہو جائیں گے یہ مرکزی میلاد ریلی للہ والا چوک ،سلاوٹ محلہ ، مارکیٹ چوک ،تلک چہاڑی،اسٹیشن روڈ ،سے کوہ نور چوک پرمرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام ہونے والی عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس میں شریک ہو گی جس سے جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،جید علماءکرام،جمعیت علماءپاکستان کے قائدین خطاب فرمائیں گے اجلاس میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر ناقص انتظامات پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور ضلعی انتظامیہ کی سخت مذمت کی گئی ،اور کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آئندہ24گھنٹوں میں جلوس کی گزر گاہ والے متاثرہ روڈوںکی پیوند کاری ،کچرہ اٹھانے ،سیوریج کا گندہ پانی صاف کرنے اور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کا کام مکمل کرائیں تاکہ حیدرآباد کے عاشقان رسول ﷺ بھرپور طریقے سے جشن ولادت مصطفی ﷺ منا سکیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعالمین بن کر آئے ہیں آپ نے کفر الحاد کا خاتمہ کردیا ہمیں اس دن عزم کرنا چاہئے کہ ہم اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کو نافذ کرکے دم لیں گے ملک کو کرپشن ،دہشت گردی اور بے حیائی سے نجات دلائیں گے اجلاس میں ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،حسین بخش حسینی قاری محمد شریف نقشبندی،سید عبدالغنی شاہ مجددی حسینی،عبدالروف الوانی،حافظ محمد اشفاق محمد رضوان شیخ ارشاد نقشبندی ،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،قاری محمد اعظم ،محمد ناصر قادری حافظ محمد رضوان نقشبندی ،محمد اقبال میمن ،محمدصادق قریشی ،عبدالوہاب میمن نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جمعیت علماءپاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونز نے پاکستان میں قادیانیوںکے خلاف قانونی کاروائی پر اعتراض کیا ہے یہ صریحاََ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔
صاحبزادہ زبیر

ای پیپر دی نیشن