ہمارادامن کرپشن سے پاک‘ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا : شہبازشریف

لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے حالات بے پناہ بہتر ہوئے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری کی گواہی عوام خود دے رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی۔ جس کے باعث حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی۔ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا۔ کرپشن کے سدباب کیلئے ٹھوس کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مےرٹ اور شفافیت موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ پولےس سمےت تمام اداروں مےں بھرتےاں صرف اور صرف مےرٹ کی بنےاد پر کی گئیں۔ ملکی کی تارےخ مےں پہلی بار ترقےاتی منصوبوں مےں اربوں روپے کی بچت کی گئی تمام بڑے ترقیاتی منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر سطح پر شفافےت کو ےقےنی بنانا مسلم لےگ (ن) کی حکومت کی اولےن ترجےحات مےں شامل ہے ۔ مےرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہےں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا گیا اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ امریکی جریدے ”فارن پالیسی“ نے بھی موجودہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا۔ چےلنجز سے نمٹنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہےں اور قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کردیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی جانب نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہےں اور محنت، امانت اوردےانت جےسے سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرےں گے۔انہوں نے کہا کہ2017ءکے آخر تک توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل بجلی گرڈ میںشامل ہو گی جس سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی جبکہ گیس پاور پراجیکٹس کی تکمیل سے نہ صرف 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی بلکہ صارفین کو سستی بجلی بھی ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے شجاع آباد کے قریب کار نہر میں گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 6افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لندن کے دورے کے بعد گذشتہ روز (اتوار) کی صبح لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف طبی معائنے کے لیے لندن گئے تھے۔ چیک اپ کے دوران وزیراعلیٰ کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں اور معالجین نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...