وزیراعظم کل پشین میں قبائلی عمائدین سے خطاب‘ پرسوں تربت میں سوراب ہوشاب روڈ کا افتتاح کرینگے

Dec 12, 2016

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل 13دسمبر کو ضلع پشین کے ریسٹ ہاوس میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کرینگے اور خطاب کرینگے بعد میں عشائیہ میں شرکت کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بلوچستان کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں 13دسمبر بروز منگل کو ضلع گوادر میں سی پیک سے متعلق ہونے والے سیمینار سے خطاب کرینگے اور شام کوکوئٹہ پہنچیں گے اور رات کو ضلع پشین کے تاریخی ریسٹ ہاوس میں قبائلی عمائدین سے ملاقات اور ان سے خطاب کرینگے بعد میں عشائیہ میں شرکت کرینگے وزیر اعظم کے دورہ ضلع پشین کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم پرسوں 14دسمبر بروز بدھ کو ضلع تربت میں سوراب ہوشاب روڈ کا افتتاح کرینگے۔ این 85این ایچ اے اور ایف ڈبلیو کی شراکت سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کیاجا رہا ہے ۔ گوادر میںسی پیک منصوبے کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر قبائلی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شرکت کرینگے۔

مزیدخبریں