واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی محکمہ دفاع نے حال ہی میں شام میں داعش کے گڑھ الرقہ شہر میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں داعش کے اہم کمانڈر ابوبکر الحکیم کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مقتول داعشی دہشت گرد کی عمر 33 سال تھی اور وہ تیونسی نژاد فرانسیسی تھا۔ اس کے فرانس اور تیونس میں دوسرے دہشت گردوں کے ساتھ بھی گہرے روابط تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ابوبکر الحکیم کی ہلاکت سے داعش بیرون ملک دہشت گردانہ کارروائیوں کے منصوبہ ساز سے محروم ہوگئی ہے۔