سیالکوٹ: گیزر سے گیس لیکج، دم گھٹ کر ماں جاں بحق، بیٹی کی حالت تشویشناک

سیالکوٹ (نامہ نگار) گیزر سے لیک ہونے والے گیس سے باتھ روم میں دم گھٹنے سے ماں جاں بحق جبکہ تین سالہ بیٹی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ گوہد پور نواں پنڈ محلہ نظام آباد میں غسل خانہ میں بچی کو نہلاتے ہوئے گیزر سے گیس لیکچ کی وجہ سے دم گھٹنے سے26 سالہ آمنہ بلال جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکی تین سالہ بیٹی زانیا کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہے کہ خاتون غسل خانہ میں اپنی بیٹی کو نہلانے کیلئے لے گئی۔ کافی دیر تک جب وہ باہر نہ آئیں تو گھر والوں نے دروزہ توڑ کر انہیں نکالا تو معلوم ہوا کہ گیس لیکج سے آمنہ جاں بحق ہوچکی ہے جبکہ بچی کی سانسیں چل رہیں تھیں جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن