نواب ٹاؤن: ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر بھانجے نے ممانی سے ملکر ماموں قتل کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر بھانجے نے ممانی سے ملکر فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا۔ دونوں نے ملی بھگت سے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ معلوم ہوا ہے تھانہ نواب ٹاؤن کا رہائشی 4 بچوں کا باپ خالد محمود ہوٹل چلاتا تھا۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ خالد کے گھر میں ڈاکو گھس آئے ہیں اور لوٹ مار کے بعد جاتے ہوئے مزاحمت کرنے پر خالد کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات مشکوک ہونے پر مقتول کی بیوی سلمیٰ بی بی اور بھانجے محبوب کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو حقائق سامنے آ گئے اس حوالے سے ایس پی صدر رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ ملزم محبوب نے اپنی ممانی سلمیٰ بی بی کے ساتھ مل کر ماموں خالد محمود کو فائر مار کر قتل کیا۔ مقتول کی سلمیٰ بی بی سے 12 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ بھانجھے محبوب حسین عرف سونی کے اپنی ممانی سلمیٰ بی بی سے ناجائز تعلقات تھے جس کا مقتول کو علم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے محبوب اور سلمیٰ بی بی نے من گھڑت کہانی بنا کر اور وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر خالد کو قتل کر دیا اور الماری سے زیورات اور نقدی خود ہی نکال لی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...