لاہور(پ ر)لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں زیر صدارت عامر صدیق عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ؐمنعقد کی گئی جس میں20ہزار سے زائد افراد اورنامور ثناء خواں اور قوالوںنے شرکت کی،اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،رکن صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز ،انعام الحق بٹ نے قرعہ اندازی کے ذریعہ 10خوش نصیب افراد کو عمرہ کے مکمل پیکج دیئے گئے۔ چوہدری عامر صدیق ، مجتبیٰ شجاع الرحمن ودیگر نے کہا کہ 12ربیع الاول محبوب رب العالمین کی ولادت با سعادت کا عظیم دن اور ہماری عید ہے،پاکستان اسلام کا قلعہ اور اولیاء اللہ کا فیضان ہے۔
پاکستان اسلام کا قلعہ اور اولیاء کا فیضان ہے: مجتبیٰ شجاع الرحمان،عامر صدیق
Dec 12, 2016