آئندہ کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کرونگا، شاہ رخ خان نے راج ٹھاکرے کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

Dec 12, 2016

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ”رئیس“ کی ریلیز بغیر رکاوٹ کرانے کیلئے ممبئی کے غنڈہ گرد جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ شاہ رخ خان نے فلم کے پروڈیوسر رتیش سڈوانی کے ساتھ بنگلے پر جا کر راج ٹھاکرے سے ملاقات کی اور فلم رئیس کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کیلئے مافیا ڈان کی منت سماجت کرتے رہے ایک گھنٹہ مذاکرات کے بعد شاہ رخ تو صحافیوں سے بات کئے بغیر چلے گئے جبکہ راج ٹھاکرے نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ہم سے معاہدہ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس کی کاسٹ میں تو شامل ہو گی مگر وہ پروموشن کیلئے بھارت نہیں آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائینگے کہ جب تک بھارت اورپاکستان کے تعلقات نارمل نہیں ہوتے ہم کسی پاکستانی فنکار کو بھارتی فلموں کیلئے کام کرنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کرینگے۔

مزیدخبریں