جنگلوں میں جانوروں کے ساتھ 10 سال گزارنے والی فرانسیسی بچی کی کہانی انٹرنیٹ پر مقبول

Dec 12, 2016

پیرس (نیٹ نیوز) فرانسیسی بچی نے زندگی کے دس سال جنگلوں میں گزارے اور اس دوران ہاتھی، چیتے اور شیر سے خوب دوستی نبھائی۔ فرانسیسی لڑکی کی اصلی کہانی سالوں بعد بھی انٹرنیٹ پر مقبول ہے۔ یہ حقیقی کہانی ہے فرانسیسی فوٹو گرافرز سلوی رابرٹ اور ایلن ڈیگری کی بیٹی ٹیپی ڈیگری کی جس نے اپنے زندگی کے ابتدائی دس سال افریقہ کے جنگلوں کی خاک چھانتے گزارے اور بڑی ہوئی تو دو ہزار میں اپنے تجربات پر کتاب لکھ ڈالی۔

مزیدخبریں