لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی چادر اوڑھ تحریک کے تحت 42 ویں عالمی جشن میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس خیابان چورہ شریف لاہور میں منعقد کی گئی جس کی صدارت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے کی۔ کانفرنس میں 1163 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے کہا کہ نظامِ مصطفیٰﷺ کے نفاذ کے لئے مقتدر خانقاہوں کے ساتھ مل کر ’’ملک گیر تحریک‘‘ چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ حجاب پر پابندی عائد کرنے سے باز آجائے وگرنہ تمام غیر مسلم ملٹی نیشنل کمپنیز کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غیر مسلموں سے متعلق بل فوری واپس لے وگرنہ سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ کانفرنس کے موقع پر معروف صحافی ملک ارشد عاصم کا نعتیہ کلام بارگاہ رسالتؐ میں پیش کیا گیا۔