میاں حمزہ شہباز شریف کو بلدیاتی الیکشن میں قربانیاں دینے والے کارکنوںکو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر خراجِ تحسین

Dec 12, 2016

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جائینٹ سیکرٹری ملک محمود الحسن، عثمان تنویر بٹ، سردار نسیم چیئرمین ایجوکیشن نے MNA میاں حمزہ شہباز شریف کو بلدیاتی الیکشن خصوصاً میئر، ڈپٹی میئر کیلئے قربانیاں دینے والوں کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میاں حمزہ شہباز کو وعدے کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں رہ جانے والے کارکنان کو حکومتی امور میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ انہوں نے لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید کو بلا مقابلہ و منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

مزیدخبریں